پنڈدادنخان(تحصیل رپورٹر ،زاہد حیات) پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کی تحصیل باڈی کا سالانہ اجلاس ۔2017کے لیے عہدداران کا چناو۔تفصیلات کیمطابق پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد سے منسلک تحصیل باڈی پنڈادنخان کا سالانہ اجلاس زیر صدارت سیاسی تجزیہ نگار و کالمسٹ چوہدری سلیم باگڑی کی زیر صدارت گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سابقہ عہداران اور ممبران کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے 2017کے لیے عہداران کا چناو کیا گیا،اجلاس کے شرکاء کے فیصلے کے مطابق صدر تحصیل باڈی سلیم باگڑی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد آصف روزنامہ ایکسپریس،نائب صدر ملک محبوب جیلانی پی سی یو نیوز چینل،نائب صدر دوم زاہد حیات روزنامہ جہان پاکستان، جذبہ جہلم، جنرل سیکریٹری راشدخان روزنامہ انصاف،صدائے مسلم ،جوائنٹ سیکرٹری شعیب رسول کھوکھرروزنامہ سماء،انفارمیشن سیکریٹری محمد عزیر روزنامہ اسلام،آفس سیکرٹری محمد جابر روزنامہ چیکنگ پاور ہونگے،اس موقع پر جنرل سیکریٹری راشدخان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی پی سی کا بنیادی مقصد زرد صحافت کے خلاف جنگ ہے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے آواز بلند کر نا اور صحافیوں کو ضروری سہولیات کی دستیابی کے اقدامات کرنا شامل ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی چےئرمین پنجاب پریس کلب سید کوثر جاوید بجنوری صاحب کی صحافیوں کے حقوق کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہم ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
The post پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کی تحصیل باڈی کا سالانہ اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.