Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

امریکا میں سب سے زیادہ اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

$
0
0

نیویارک: یکم جنوری امریکا کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ترین دن ہوتا ہے جس میں کسی اور دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں یکم جنوری کو شرح اموات کی تعداد سال کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے اور اگر یوں کہا جائے کہ امریکا میں سب سے زیادہ اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں تو یہ غلط نہیں ہوگا۔ تحقیق کے دوران 25 سال کے دوران جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفکٹ کا مشاہدہ کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یکم جنوری کو سب سے زیادہ ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کئے گئے اور تمام لوگوں کی اموات قدرتی طور پر ہوئی تھی۔
تحقیق میں قدرتی طور پر مرنے والے افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا جس میں معمولی بیماری سے مرنے، یا کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے علاوہ بڑھاپے میں مرنے والے افراد شامل ہیں تاہم اس میں حادثے کے شکار ہونے والے افراد شامل نہیں۔ امریکا میں اموات سے متعلق تحقیق کرنے والے محقق ڈیوڈ فلپ کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آخر یکم جنوری کو ہی امریکا میں شرح اموات زیادہ کیوں کہ تاہم اس سوال کا جواب تلاش کرنا ابھی باقی ہے۔

The post امریکا میں سب سے زیادہ اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles