Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں جرمن پلٹ خاتون اپنے خاوند سے مبینہ تشدد کے بعد قتل

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں جرمن پلٹ خاتون اپنے خاوند سے مبینہ تشدد کے بعد قتل،مقتولہ کے خاوند شہباز علی اور لا ء کالج کے مالک کو پولیس نے حراست میں لے لیا،مقتولہ جرمنی میں لیڈی ڈاکٹر کے فرائض سرانجام دے رہی تھی اور من پسند کی شادی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عظمیٰ خان زوجہ شہباز علی ساکن گل افشاں کالونی جہلم جو کہ 19-12-16کو جرمنی سے واپس وطن آئے تھے نجی لاء کالج میں دعوت پر مقتولہ عظمیٰ خان اس کا شوہر شہباز علی اور بیٹا عمار گئے تھے ،مقتولہ کی ہمشیرہ انیسہ زوجہ محمد عالم سکنہ نیا آڑہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات نے بتایا کہ 27-12-16کو شام پونے پانچ بجے اس کے بہنوئی شہباز نے فون کیا کہ عظمیٰ گر کر فوت ہو گئی ہے اور اس کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں ہے میں نے ہسپتال جا کر ہمشیرہ کی نعش دیکھی تو اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا کیونکہ میرا بہنوئی شہباز علی اپنی بیوی پر اکثر تشدد کیا کرتا تھا اس کی درخواست پر تھانہ سول لائن جہلم نے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے رپٹ درج کر کے عظمیٰ کے شوہر شہباز علی اور لاء کالج کے مالک کو حراست میں لے لیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔

The post تھانہ سول لائن کے علاقہ میں جرمن پلٹ خاتون اپنے خاوند سے مبینہ تشدد کے بعد قتل appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles