Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سیاسی بساط،،،شفیق بٹ

$
0
0

حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جہاں ن۔لیگ نے پورے پنجاب سے کلین سویپ کیا وہیں حکمراں جماعت میں شدید قسم کی دھڑے بندی سامنے آئی، جس کی سب سے بڑی مثال فیصل آباد میں رانا ثناء4 اللہ اور شیر علی گروپ کا ٹکراو تھا جس میں رانا ثناء4 اللہ گروپ نے کامیابی حاصل کی، اسی طرح جہلم میں ایک ایم۔این۔اے نے باقی تمام جماعت کے مخالف اپنا امیدوار میدان میں اتارا اور کامیابی حاصل کی۔
تین دہائیوں سے سیاست کے کھلاڑی میاں برادران اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ جیسے ہی ہم نے بلدیاتی الیکشن کروائے تو جماعت میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آجائے گئی۔
یوں سپریم کورٹ کے حکم پے بادل نخواستہ الیکشن تو کروادئیے لیکن اپنی جماعت کو دھڑے بندی سے نہ بچا سکے۔
اس طرح ن۔لیگ کی قوت یعنی یونین کونسل تک مضبوط تنظیم سازی اور جماعت کی پہنچ اب دھڑوں میں بٹ چکی ھے جس کا واضع اثر اگلے عام انتخابات میں پڑے گا جس میں نظر انداز ھونے والے کارکن جماعت کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ نہیں لیں گئے وہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار پی۔ٹی۔آئی سے رابطہ کرسکتے ہیں یا آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لے کر ن۔لیگ کے ووٹ بنک کو متاثر کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب پیدرپے شکستوں کے بعد تحریک انصاف نے پاور پولیٹکس کو اچھی طرح سمجھ لیا ھے۔ اس ضمن میں جماعت میں ہیوی ویٹ امیدواروں کو خوش آمدید کہا جا رھا ھے اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کی تنظیم کو بھی مضبوط کیا جارھا ھے۔
حالیہ ضمنی الیکشنوں کومدنظر رکھیں تو یہ بات ثابت شدہ ھے کہ اگلا الیکشن ن۔لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین ہی ھوگا۔ پیپلزپارٹی اس دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئی ھے۔
دیکھنا یہ ھے کہ عوام اگلے الیکشن میں دوبارہ ن۔لیگ پہ بھروسہ کرتی ھے یا اس بار حکمرانی کا تاج تحریک انصاف کے سر سجتا ھے۔

The post سیاسی بساط،،،شفیق بٹ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles