جہلم(عبدالغفور بٹ) 30دسمبر بعدازنماز جمعہ سہ پہر تین بجے شہرکی معروف نوجوان کاروباری اور مذہبی شخصیت مہر محمد اختر کی رہائش گاہ واقع محلہ قادریہ آباد روہتاس روڈ میں عظیم الشان محفل میلاد النبیﷺ مذہبی شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے جس سے خصوصی خطاب اہلسنت کے ممتاز عالم دین قاری مستنصر جاوید جلالی خطاب کریں گے جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت معروف نعت خواں مختار حسین مہروی اور حافظ محمد فیاض قادری پیش کریں گے۔صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کیلئے۔
جہلم(عبدالغفور بٹ)تحریک فکر اسلام جہلم یونٹ کے زیر اہتمام مورخہ 29دسمبر بروز جمعرات بعدازنماز عشاء جامع مسجد گلاب شاہ شمالی محلہ میں زیر نگرانی پروفیسر ثناء اللہ تنویر اور زیر سرپرستی حاجی عبدالجبار زرگر عظیم الشان جلسہ میلاد مصطفیﷺ مذہبی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہاہے جس سے خصوصی خطاب علامہ یعقوب قیصر صدر مدرس دارالعلوم بھنگالی شریف کریں گے جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین تحریک فکر اسلام پاکستان پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی ہوں گے جبکہ صدارت سجادہ نشین دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کریں گے ۔جلسہ میں خصوصی آمد صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی کی ہوگی۔اس مذہبی اجتماع سے صاحبزادہ قاری عتیق الرحمن مجددی کے علاوہ دیگر مقامی علماء اکرام بھی خطاب کریں گے جبکہ زینت محفل صدر حاجی طارق محمود جونیجو ہوں گے۔
The post عظیم الشان محفل میلادالنبیﷺ اورعظیم الشان جلسہ میلاد مصطفیﷺ appeared first on JhelumGeo.com.