جہلم(عبدالغفور بٹ،سید جاوید رضوی)قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح دعوت عمل دے رہی ہے، ہمارے عظیم قائد نے پوری زندگی کسی بات پر نہ سوری کیا اور نہ معذ رت کی، اور ہمیشہ بات کرنے سے پہلے الفاظ کو تول کر کرتے تھے، ان خیالات کا اظہار صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد محمود نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹاک کے معاملے میں کسی نے ان کو قائل نہ کیا بلکہ ان کے دلائل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے، انہوں نے کہا کہ نہ کبھی جیل گئے اور نہ اپنے ساتھیوں کو جیل جانے کی حوصلہ افزائی کی ،25دسمبر اس عظیم قائد کی یوم پیدائش پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ آخر میں صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو قائداعظم محمد علی جناح کے سنہرے اصولوں کو سامنے رکھ کر گزرنے کا عہد کرنا ہوگا جس میں سرفہرست وقت کی پابندی اور قول و فعل میں یکسوئی کو شعار بنانا ہے ،
The post قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح دعوت عمل دے رہی ہے،ارشد محمود appeared first on JhelumGeo.com.