Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ایبولا وائرس کی ویکسین تیار

$
0
0

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے ایبولا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی نئی ویکسین بڑے پیمانے کی طبی آزمائشوں میں غیرمعمولی طور پر کامیاب ہوئی ہے جب کہ یہ ویکسین جلد ہی اس خطرناک اور جان لیوا بیماری سے متاثرہ علاقوں میں استعمال کرائی جانے لگے گی۔
یہ ویکسین طبّی تحقیقی ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے گزشتہ سال تیار کی تھی جسے ایک سال کے دوران افریقی ملک گنی میں تقریباً 6 ہزار صحت مند افراد پر آزمایا گیا جہاں ایبولا کا مرض بڑی شدت سے پھیلا ہوا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گنی میں ایبولا کی شدید وبائی صورتِ حال کے باوجود، جن صحت مند افراد کو یہ ویکسین دی گئی تھی وہ تمام کے تمام ایبولا وائرس کے حملے سے محفوظ رہے۔
ویکسین کی تیاری ایک طویل تحقیق کا تقاضا کرتی ہے لیکن عالمی ادارہ صحت نے اپنے ’’ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ بلیو پرنٹ‘‘ نامی منصوبے کے تحت ویکسینز کی تیز رفتار تیاری اور جانچ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اسی کے تحت ایبولا وائرس کا حملہ ناکام بنانے کے لیے دو الگ الگ ویکسینز پر بھی کام جاری تھا جن میں سے یہ پہلی ویکسین ہے جس نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔
طبی دنیا میں اس بروقت کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ ایبولا ایک ایسی بیماری ہے جو غریب ممالک کو زیادہ متاثر کررہی ہے اور اسی وجہ سے ادویہ سازی کے بڑے عالمی ادارے اس کی ویکسین پر کوئی توجہ نہیں دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ وسطی اور مغربی افریقی ممالک میں پھیلنے والی یہ خطرناک بیماری ہر سال 5 ہزار سے 10 ہزار افراد کو ہلاک کردیتی ہے جب کہ یہ بندروں، چمگادڑوں، مکڑیوں اور چچڑیوں سے انسانوں میں منتقل ہوکر ایک سے دوسرے انسان کو متاثر کرتی ہے۔

The post ایبولا وائرس کی ویکسین تیار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles