جہلم(عبدالغفور بٹ)لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جہلم رائل لائنز کلب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چھٹی ماہانہ میٹنگ ریلوے روڈ سویٹ پیلس کے ہال میں منعقد ہوئی ،میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،جس کی سعادت لائن طلال طاہر نے حاصل کی ،میٹنگ کی باقاعدہ کاروائی کا آغا ز کرتے ہوئے کلب سیکرٹری لائن عبدالغفور بٹ نے گزشتہ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور آنے والے دنوں میں ہونے والے پراجیکٹ ہاؤس کے سامنے رکھے ،اس موقع پر وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2 لائن میجر (ر)محمدانور مرزا نے کلب کے پراجیکٹ کو سراہا اور اس میں شامل لائنز ممبران کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کوششوں سے ہم اس مقام تک پہنچے ہیں اور آئندہ آنے والے میگا میڈیکل پراجیکٹ پر بھی اپنی تجاویز سے ممبران کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر ریجن چیرپرسن جہلم لائن مظہر اکرام،زون چیئرپرسن جہلم لائن جاوید اسلام قریشی ،کلب پریذیڈنٹ لائن یاسر حسین نے بھی کلب ممبران کی کاوشوں کی تعریف کی اور اس کو جاری رکھنے کی ضرورت پر خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر قومی ترانہ میں لائن راشد بٹ نے لیڈ کیا اور اپنے پرچم سے عہد کے لئے لائن وقار حسین نے لیڈ کیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت لائن انجم رفیق نے ادا کی ،ممبر شپ کی رپورٹ کلب ممبر شپ چیئرپرسن لائن ملک غلام رسول اعوان نے پیش کی ۔ ممبران کوکلب کارڈز جو آنے والی جنرل باڈی میٹنگ میں دئیے جائیں گے اس کی زون کوارڈینیٹر لائن سرفراز ملک نے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس اجلاس کے ہوسٹ لائن طلال طاہر تھے ۔
The post لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جہلم رائل لائنز کلب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چھٹی ماہانہ میٹنگ appeared first on JhelumGeo.com.