سوہاوہ ( احسن وحید)جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور تقریبات کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، ڈی ایس پی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سوہاوہ نے امن کمیٹی کے ممبران ،اسپیشل برانچ ، سیکورٹی ایجنسیوں اور آئی بی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات اور جلوس سے متعلق بریفنگ لی اجلاس میں ایس ایچ او سوہاوہ نے جلوس اور تقریبات کے متعلق بریف کیا ، جلوس کے منتظمین نے جلوس کے روٹ اور تقریبات کے متعلق بتایا۔ڈی ایس پی سوہاوہ نے جلوس کے راستوں اور تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی مکمل جامع تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ کی نگرانی پولیس تھانہ سوہاوہ ایس ایچ او راجہ منیب کرینگے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیکٹر سے آنے جانے والوں کی تلاشی لی جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے اور کسی بھی مشکوک شخص یا بیگ نظر آنے کی صورت میں فوراً پولیس تھانہ سوہاوہ اور ڈی ایس پی کے دفتر کے نمبرز پر اطلاع دی جائے انہوں نے منتظمین کو بھی ہدایت کی کہ وہ روٹ اور وقت کی پابندی کا خاص خیا ل رکھیں
The post جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور تقریبات کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی ، ڈی ایس پی appeared first on JhelumGeo.com.