Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈاکٹر حاجی محمدخلیل کی اہل خانہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر راجہ محمد ریاض کا پُر تکلف عشائیہ

$
0
0

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا پوران ) تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کے صدر ڈکٹر حاجی محمدخلیل کی اہل خانہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری کے موقع پرمسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ محمد راض آف پوران کا پُر تکلف عشائیہ تفصیل کے مطابق تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ڈاکٹر حاجی محمد خلیل فیملی سمت مدینہ منورہ سے واپسی پر مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر راجہ محمد ریاض آف پوران نے ڈاکٹر خلیل کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔مکہ مکرمہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب منعقد کی گئی اس میں مسلم لیگ (ن) مکہ مکرمہ کے اراکین چوہدری الطاف حسین ،راجہ پرویز، کامران بٹ کے علاوہ طائف سے راجہ محمد ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ نسعودی عرب،چوہدری سرور،راجہ عبداللہ، راجہ سرفراز سیکریٹری نشرو اشاعت پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب،اور کثیر تعداد میں میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خلیل احمد نے میزبان کا شکریہ اداا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ا س نے مجھ جیسے ناچیز شخص کو اس سرزمین کی زیارت کا موقع دیا ۔اس سرزمین پر پہنچ کر انسان اپنے تمام غم بھلا دیتا ہے۔روضہ رسول پر حاضری سے روحانی اور جسمانی سکوں ملا۔اللہ تعالی میری یہ حاضری قبول فرمائے۔آخر میں پاکستان کی ترقی ور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

The post ڈاکٹر حاجی محمدخلیل کی اہل خانہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر راجہ محمد ریاض کا پُر تکلف عشائیہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles