Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

،ایس ایچ او محمد افضل کی چیئرمین،وائس چیئرمین ،جنرل کونسلر کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں میٹنگ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی ایس پی صدر ملک عدنان نے تھانہ صدر جہلم کی حدود میں امیدواران چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلران کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں ایک میٹنگ تھانہ صدر جہلم میں کی گی جس میں تمام امیدواران کو دعوت نامہ کے ذریعے بلوایا گیا،جس میں ڈی ایس پی صدر ملک عدنان ،ایس ایچ او محمد افضل نے الیکشن کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق سے امیدواروں کو آگاہ کیا کہ آپ امن کو برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش نہ کریں،لاؤڈسپیکر کم سے کم استعمال کریں،دیواروں پر پوسٹر لگانے کی پابندی ہے اور بڑے بڑے ہولڈنگ لگانے کی بجائے ضابطہ اخلاق کے تحت سائز کو یقینی بنائیں اس موقع پر چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر نے شرکت کی،مسلم لیگ ن کے چیئرمین شاہد سلیم ،وائس چیئرمین ضیا گجر گھرمالہ،پی ٹی آئی کے چیئرمین یاسر قریشی،وائس چیئرمین الحاج ملک وزیر خان،جنرل کونسلر سردار عبدالمنیر،چوہدری زاہد ،راجہ نذیر کونسلر،چیئرمین مسلم لیگ ن یونین کونسل مونن چوہدری ارشد ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین اسحاق ٹوپہ آف چتن،جنرل کونسلر محمد افضل جٹ گوندل وارڈ نمبر 1کنتریلہ،یونین کونسل مونن پی ٹی آئی کے چیئرمین چوہدری بوٹا آف چتن،وائس چیئرمین شعیب اصغر عرف شیبی آف کنتریلہ،جنرل کونسلر ضمیر احمد بٹ وارڈ نمبر 1کنتریلہ،جمشید خان جنرل کونسلر ،وارڈ نمبر 5چوہدری بوٹا آف چتن کونسلر،اعجاز احمد سیاب جنرل کونسلر عوامی تحریک وارڈ نمبر 21،مظفر حسین گوندل وارڈ نمبر 1کنتریلہ،یونین کونسل گھرمالہ چوہدری زمان میٹ پی ٹی آئی وائس چیئرمین چوہدری جہانگیر نکو آف گھرمالہ،یونین کونسل کوٹلہ فقیر چیئرمین پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال،وائس چیئرمین ظفر اقبال بٹ،یونین کونسل کوٹلہ فقیرآزاد امیدوار ریاض حیدر راٹھور،چیئرمین مسلم لیگ ن یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات ،یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے آزاد وائس چیئرمین راجہ عابد الیاس و دیگر موجود تھے۔

 

The post ،ایس ایچ او محمد افضل کی چیئرمین،وائس چیئرمین ،جنرل کونسلر کے ساتھ ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں میٹنگ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles