جہلم(محمدشہباز بٹ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کاانعقاد،سمینار میں سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات ،پروفیسرز،ڈاکٹرز،قوت سماعت سے محروم افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او حسن اسد علوی تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے زیر اہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی سیمینار کاانعقاد کیا گیا ،مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی تھے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل،مقامی کالج کے پرنسپل ملک مسعود ،ڈی پی او حسن اسد علوی اور طلبہ و طالبات نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر روشنی ڈالی ،آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں ہر سال دو ہزار سے زائد افراد حادثات کا شکار ہو جاتے ان میں زیادہ تعداد نوجوان موٹرسائیکل سواروں کی ہوتی ہے ،مقررین نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان کا خیال رکھنا چاہیے ،مقررین نے کہا کہ حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد میں متعدد ایسے لوگ ہوتے ہیں جو گھر کے واحد کفیل ہوتے ہیں ،مقررین نے کہا کہ انٹرنیشنل روڈ سیفٹی پریکٹسز کو اپنا کر حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
The post نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار کاانعقاد، appeared first on JhelumGeo.com.