جہلم(سید جاوید رضوی)کیوکشن ماسٹر حافظ محمد ہارون کی جاپان میں انٹرنیشنل مقابلوں میں روانگی ،ضلع جہلم کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد محمود لال دین جیولر نے اپنے چیمبر آفس میں عظیم کھلاڑی کے استقبال کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا پورے پاکستان میں چار کھلاڑیوں کی شرکت میں جہلم کا نام آنا ہم سب کے لئے باعث فخر اور اعزاز ہے ،اور کیا ہی مناسب ہو تا کہ ضلعی حکومت اور سیاسی قیادت مل کر اس عظیم کھلاڑی کو پورے اعزاز کے ساتھ رخصت کرتے ،ہماری مرکزی وزارت کھیل و ثقافت اور صوبائی وزارت پنجاب کو ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے جو میرٹ پر اپنا مقام خود بناتے ہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کی آرزو رکھتے ہیں،اس موقع پر کیوکشن ماسٹر حافظ محمد ہارون نے صد ر چیمبر آف کامرس کا دعوت دینے اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عہد کو دہرایا کہ اولین ترجیع میڈل لے کر کامیاب و کامران واپس آنا ہے ،اس تقریب کے آخرمیں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یقن دلایا چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے عہدے دار اور ممبران واپسی پر اس عظیم کھلاڑی کا چیمبر میں شایان شان استقبال کریں گے۔
The post کیوکشن ماسٹر حافظ محمد ہارون کی جاپان میں انٹرنیشنل مقابلوں میں روانگی ، appeared first on JhelumGeo.com.