Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم پاکستان اور یوکے کا ایک آن لائن ہنگامی اجلاس

$
0
0

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم پاکستان اور یوکے کا ایک آن لائن ہنگامی اجلاس زیر صدارت بانی چیئرمین عبدالرشید مرزا منعقد ہوا جس میں خالد مجیدی صدر کی وفات پر دعائے مغفرت اور اویس خالد کی بطور بینک دستخط اتھارٹی کی منظوری و فنانس کمیٹی میں اویس خالد کی متفقہ طو رپر نامزدگی کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم پاکستان اور یو کے کا ویڈیو لنک ہنگامی اجلاس زیر صدارت بانی چیئرمین عبدالرشید مرزا منعقد ہوا جس میں احسن رشید مرزا و ممبران (یو کے) اور رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے طارق مغل چیئرمین ،چوہدری محمد صابر ،اعجاز احمد چوہدری،توقیر اسلم،حاجی منظور،اشتیاق پال،طارق قریشی،اویس خالد،شاہد عزیز مجیدی،ڈاکٹر ظفر محمود،محمد حنیف ڈار اور عامر الیاس نے شر کت کی اس موقع پر سابق صدر خالد مجیدی کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ،سابق صدر خالد مجید کی وفات کے بعد بینک میں دستخط اتھارٹی کیلئے متفقہ طور پر اویس خالد کو بینک دستخط اتھارٹی نامزد کیا گیا اور بینک میں دستخط تبدیلی کیلئے درخواست و دیگر معاملات کیلئے اعجازاحمد چوہدری ایڈمنسٹریٹر کو متفقہ طور پر منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ فنانس کمیٹی میں اویس خالد کی بطور ممبر کی منظوری بھی متفقہ طور پر کی گئی اس موقع پر بانی چیئرمین عبدالرشید مرزا نے خالد مجیدی مرحوم کی بحیثیت صدر خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم پاکستان اور یوکے کا ایک آن لائن ہنگامی اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles