Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل) ضلع جہلم میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں زبردست مقابلے کا امکان ، پیپلز پارٹی کا وجود غائب ، تفصیلات کیمطابق ضلع جہلم میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں زبردست سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں، گلی محلوں بازاروں میں رنگ برنگی ، پینا فلیکس لگائے جانے کاسلسلہ جاری ہے ، ابھی تک مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں زبردست مقابلے کی فضا بنتی دکھائی دے رہی ہے ۔ ضلع بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نام نشان دور دور تک تاحال دکھائی نہیں دے رہا، مسلم لیگ (ن) ،پی ٹی آئی، پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں میں زبردست مقابلہ ہونے کی توقع ہے جن میں مسلم لیگ کے امیدواروں کو پارٹی کی جانب سے پارٹی ٹکٹ نہیں دیے جا سکے ایسے تمام امیدواروں نے بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جنہیں پی ٹی آئی کی قیادت نے ٹکٹیں جاری نہیں کیں۔ انہوں نے بلے باز کے نشا ن پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ٹکٹ کم اور پیرا شوٹ کے زریعے پارٹی پر راتوں رات قبضہ کرنے والے مافیا کی وجہ سے پرانے کارکنوں نے بلے باز کے نشان کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے سینوں پر سجا رکھا ہے ۔

 

The post دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles