جہلم(سید جاوید رضوی )ٹی ایم اے والوں نے میجر اکرم نشان حیدر جیسے عظیم شہید کی یاد گارکو بھی نہیں بخشا اور پورے شہرکی طرح اس کوبھی کچرا کنڈی بنا دیا ،دن رات اس فلتھ ڈپو میں آگ لگی رہنے سے دوکانداروں اور شہریوں میں سانس کی بیماریاں بڑھ گئیں، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما اور جنرل سیکریٹری ایکس سروس مین سوسائٹی عبدالغفور چوہان نے یادگار کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا مین روڈ پر عین شہر کے مرکز میں واقع اس بدبو دار فضا کی موجودگی کی وجہ سے جب شہری دھویں سے بچنے کے لئے ناک پر رومال رکھتے ہوئے گزرتے ہیں توکیا ٹی ایم اے کا عملہ اتنا بے حس ہو گیا ہے کہ ان کو نظر نہیں آتا کہ شہر ی کس ازیت سے دوچار ہیں اور میجر اکرم شہید پارک کے ملازمین بھی ان کو نہیں بتاتے کہ کیا ہو رہا ہے اس کا مطلب کہ پورے کا پورا آوا ہی بگڑا ہو ا ہے ۔انہوں نے تمام این جی اوز اور انجمن شہریاں اور لائن کلبز سے کہا کہ عظیم شہید کی بادگار کی بے حرمتی پراپنی آواز اٹھائیں کیونکہ تمام شہریوں کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور بھی ہم نشان حیدر یادگار کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتے ،ٹی ایم اے فلتھ ڈپو کو فوری طور ہر ہٹائے اور اپنی جگہ پر نصب کرنے کا بندوبست کرے ،بہت عزت دے دی ہے ٹی ایم اے نے نشان حیدر کے عظیم شہید کو ، یہ اافواج پاکستان کی عزت کا سوال ہے ہم کسی صور ت اس عزت کو داغ دار نہیں ہونے دیں گے،آخر میں ان کے ہمراہ موجود ضلعی صدر ایکس سروس میں سوسائٹی کرنل (ر) ملک غلام ربانی نے بھی یادگار کی بے حرمتی کو انتظامیہ کی چشم پوشی اور اپنے فرائض سے غفلت قرار دیا، ممتاز سماجی رہنما اور جنرل سیکریٹری ایکس سروس مین سوسائٹی جہلم نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ نشان حیدر کی یادگار کو گندگی اور تعفن سے پاک کرنے کے ا حکامات جاری فرمائیں۔
The post ٹی ایم اے والوں نے میجر اکرم نشان حیدر جیسے عظیم شہید کی یاد گارکو بھی نہیں بخشا،عبدالغفور چوہان appeared first on JhelumGeo.com.