جہلم(محمدشہباز بٹ)بارش سے پھسلن کے باعث ٹریفک کا المناک حادثہ،چار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو بسیں الٹ گئیں،حادثہ کے نتیجہ میں 30سے زائد طالب علم اور مسافر شدید زخمی، متعدد طالب علموں کے ہاتھ ، بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں،ہر طرف چیخ و پکار،ریسکیو 1122،موٹروے اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب چک اکا کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ رونما ہوا ، بارش سے پھسلن کے باعث آگے جانے والی کار نمبری NA339 کو بچاتے ہوئے طلباء سے بھری فلائنگ کوچ نمبری LZR 9930اور اس سے پیچھے آنے والی مسافروں سے بھری بس نمبری K9988 جو کہ نارووال سے راولپنڈی جا رہی تھی اُلٹ گئیں، دونوں گاڑیوں کے اُلٹنے سے چیخ و پکار مچ گئی ، فلائنگ کوچ میں سوارنجی سکول کے طلباء قلعہ دیدارسنگھ گوجرانوالہ سے اسلام آباد فیصل مسجد سیرکیلئے جا رہے تھے ،جس سے فلائنگ کوچ اور بس میں سوار محمد آذان ولد ارشاد، وقاص ولد عبداللہ، زین ولد عامر، عبداللہ ولد حسین، زین العابدین ولد ابوذر، حافظ جاوید ولد منظور حسین، منیر خان ولد نثار احمد، عبدالعزیز ولد سیف اللہ،زین شمیم ولد اقبال، علی اکرم ولد محمد اکرم، محمد منیب ولد حنیف، عبدالحارث ولد شاہد، زین افضل ولد محمد افضل، علی رضا ولد محمد علی، امیر معاویہ ولد محمد عظیم، عبدالرحمن ولدیحٰی، زین العابدین ولد اظہرشاہ، شبنم ولد اسلم، عبدالحمید ولد زعفران، عبدالرحمن ولد شاہ محمد سمیت دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی بر وقت طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ کوچ میں سوارمتعدد طلباء کی بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں ،حادثہ کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہو گئی جس کو ون وے کر دیا گیا۔
The post بارش سے پھسلن کے باعث ٹریفک کا المناک حادثہ، appeared first on JhelumGeo.com.