Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محبت اہل بیت میں مرنا شہادت کی موت ہے،سید محسن زیدی

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی)حدیث نبوی ﷺکے مطابق محبت اہل بیت میں مرنا شہادت ہے، عزاداری اہل بیت کو زندہ جاوید رکھنا ہمارا مقصد حیات ہے۔ ان خیالات کااظہار معروف مذہبی راہنما سید محسن زیدی لائسنس دار نے اپنے گھر عزا خانہ محمدی چوک زنانہ مجالس کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم انتظامیہ نے محرم کے ایام سے لے کر دسویں محرم کے جلوس تک امن وسکون ممکن بنایا،جس کیلئے میں ذاتی طور پر ڈی سی اوجہلم ذوالفقار احمد گھمن اور ڈی پی اوجہلم مجاہد اکبر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔اللہ کریم ہمارے ان دونوں ضلعی آفیسرز کی توفیقات میں اضافہ فرمائے(آمین) ،علاوہ ازیں میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل یکجہتی اور محبت کے ساتھ محرم کے احترام کو ہر ممکن طریقے سے پرامن بنایا،آخر میں لائسنس دار مذہبی راہنما سید محسن زیدی نے ضلعی انتظامیہ سے اس امر کااظہار کیا کہ چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر بھی اسی طرح امن و سکون اور بھائی چارے کا مظاہرہ دیکھنے میں آئے گا ہم مومنین کرام سے بھی یہ گزارش کریں گے کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون برقرار رکھا جائے۔

 

The post محبت اہل بیت میں مرنا شہادت کی موت ہے،سید محسن زیدی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles