Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنڈدادن خان ایک تاریخی شہر ہے لیکن اب یہ تاریخی کم اور اثار قدیمہ کا شہر زیادہ نظر آتا

$
0
0

پنڈدادن خان( تحصیل رپوٹر) پنڈدادن خان ایک تاریخی شہر ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ لیکن اب یہ تاریخی کم اور اثار قدیمہ کا شہر زیادہ نظر اتا۔ نظر انداز کرنے کی حد ہو چکی ہے یہ وہ بد نصیب تحصیل کے جو آج بھی اسی جگہ کھڑی جہاں قیام پاکستان کے وقت تھی۔ اس سے بڑا ہماری تحصیل کا مزاق کیا ہو گا اور ہمارے نمانئدوں کی نا اہلی کیا ہو گی کے کہ ہماری تحصیل کے لیے نہر منظور ہوئے ۴۲ سال ہو چکے لیکن بن نہیں سکی۔ ہماری تحصیل کی سڑکوں کا حال کچے راستوں سے بھی برا۔ ۰ہماری تحصیل کے اکثر گاؤں اب بھی پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ سوئی گیس بھی اب تک تحصیل کے بہت کم علاقوں میں فراہم کی گئی ہے۔ بعض علاقوں کا حال اتنا ابتر کے بارش ہو جائے تو ان کا زمینی رابطہ ختم ہو جاتا باقی ملک سے۔ تحصیل کی بہت ساری زمین برباد ہو رہی کلراٹھی ہونے کی وجہ سے برباد ہو رہی۔ لیکن آج تک کسی نے بھی اس مسلئے کی طرف توجہ نہیں دی۔ یاد رہے کہ پنڈدادن خان پنجاب بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی تحصیلوں میں شامل ہے۔ معدنیات سے سے مالا مال یہ تحصیل پس ماندگی میں بھی پنجاب بھر میں سب سے پھچے ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کامیاب ہوتی بلکہ یہ تحصیل گڑھ سمجھی جاتی ہے مسلم لیگ کا۔ اس کے باوجود یہ تلخ حقیقت ہے کے مسلم لیگ نے ہمیشہ اس تحصیل کو نظر انداز کیا۔ یہاں کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ چک نظام ہرن پور کی پل کی تعمیرایک خواب ہی بن گیا ہے۔ اسی طرح نہر بھی ایک خواب بن گیا ہے صحت کی حوالے سے پنڈدادن خان کا حال بلوچستان کے پس ماندہ ترین علاقوں سے بھی برا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی اسامیاں اج تک پوری نہیں کی جا سکی تعلیم کے حوالے سے بھی یہاں کے حالات بھی بہت ابتر پوری تحصیل میں خواتین کا ایک ہی کالج ہے اور بچوں کے لیے بھی تحصیل میں ایک ہی کالج موجود ہے

The post پنڈدادن خان ایک تاریخی شہر ہے لیکن اب یہ تاریخی کم اور اثار قدیمہ کا شہر زیادہ نظر آتا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles