Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ تھی اور اب ملک کو بچانے والی بھی مسلم لیگ ہے،چوہدری لال حسین،ملک انعام الحق

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ تھی اور اب ملک کو بچانے والی اور اس ملک پاکستان کو ترقی کی طرف لے جانے والی جماعت بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہے ضلع جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے لاہور بلدیاتی الیکشن کی طرح ضلع جہلم کے بلدیاتی انتخابات میں شیر ہی سب پر بھاری ہوگا وارڈ نمبر 17سے ملک انعام الحق کی جیت اور واضح برتری ہو گئی،ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے وارڈ نمبر 17کے امیدوار ملک انعام الحق کی کارنر میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کہے،انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام اور بالخصوص مشین محلہ نمبر 2وارڈ نمبر 17جس طرح پہلے ہی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا آئندہ بھی رہیگا،ملک انعام الحق جیسا عوام دوست اور ان کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ملک انعام الحق انتخابی نشان شیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ضلع جہلم کی تقدیر بدلی جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایسے عوام دوست کونسلر کا کوئی امیدوار نہیں دیکھا جو کونسلر بننے سے قبل ہی عوام کے مسائل حل کروا رہا ہے میں ملک انعام الحق کو الیکشن سے قبل مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس کارنر میٹنگ میں بزرگوں نوجوانوں کا جم غفیر موجود ہے،جو اس بات کی دلیل ہے کہ ملک انعام الحق ہی اس وارڈ کی تقدیر بدل سکتا ہے،اس موقع پر چوہدری لال حسین ایم پی اے،رفیق احمد اویسی ،چوہدری بوٹا جاوید ضلعی صدر،ملک عبدالمجید،صوفی عارف،ملک ارشد،سہیل رضا ہالی وڈو ،راجہ نعیم سابقہ کونسلر،ڈاکٹر رشید نیاز کانٹے والے،شیخ عبدالوحید ماڈل کالونی ودیگر نے خطاب کیا

 

The post پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ تھی اور اب ملک کو بچانے والی بھی مسلم لیگ ہے،چوہدری لال حسین،ملک انعام الحق appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles