Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سہہ پہر ایک بجے (آزاد کشمیر) قائداعظم اسٹیڈیم میر پور میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت سیمنیار

$
0
0

جہلم(وسیم تبریز) سہہ پہر ایک بجے (آزاد کشمیر) قائداعظم اسٹیڈیم میر پور میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت سیمنیار منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی ،دینی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا ، جس میں ابتسام الہی ظہیر ،سردار عتیق ،مولانا سمیع الحق ،عبداللہ گل ،حافظ سیف اللہ خالد ،و دیگر قائدین نے خطاب کیا ، جس کا موضوع کشمیر کاز تھا جس میں جماعۃ الدعوۃ کی امیر حافظ محمد سعید اور یگر قائدین اس وقت مقبوضہ وادی میں موجودہ صورتحال اور پاکستان کی زمہ داریوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اسوقت بھارت کشمیر کاز کی کامیابی سے بوکھلا چکا ہے اور اسکی ہرممکن یہی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح دنیا کی توجہ کشمیر کاز سے ہٹانا ہے اس مقصد کے لیئے وہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم اور پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ،اور وہ پاکستان کی نرم رویہ سے فائدہ اٹھا رہا ہے اسے یہ بات باور ہوچکی ہے کہ اب کشمیر اسکا نہیں رہے گا اور وہ اپنی پوری کوشش کر رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا،نئی نسل کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا ضروری ہے ،نواز شریف کی مشکلات اللہ کی پکڑ ہے 70سال سے کشمیری مجاہدین زبح ہو رہے ہیں ،نواز شریف کشمیریوں کی امداد کے لیئے اٹھ کھڑے اللہ کی پکڑ سے بچ جاو گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کاز کو سمجھانے کے لیئے وزیروں کو دوسرے ممالک میں بھیجا لیکن وہ وہاں سیر سپاٹے کر کے آگئے اور خود بھارتی پراپوگنڈے کا شکار ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے زریعے لوگوں کو انڈیا کا صل چہرہ دکھایا جائے ،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سمیت پوری دنیا سے کہتا ہون کہ مسئلہ کشمیر کو اجتماعی طور پر اٹھائیں ،انہوں نے کہا بھارت نے جو کچھ کرنا تھا کر لیا اب کشمیری مجاہدین سرجیکل سٹرائیک کریں گے ،مودی کشمیر چھوڑ دے ورنہ معاملہ اس سے آگے بڑھ جائے گا

The post سہہ پہر ایک بجے (آزاد کشمیر) قائداعظم اسٹیڈیم میر پور میں دفاع پاکستان کونسل کے تحت سیمنیار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles