Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تمام فوڈ آئٹمزکی تیاری کے لئے صرف لمیٹیڈ فرم کو اجازت دی جائے ،شہری

جہلم(عبدالغفور بٹ)تمام فوڈ آئٹمزکی تیاری کے لئے صرف لمیٹیڈ فرم کو اجازت دی جائے اور تنگ و تاریک گندی گلیوں اور جراثیم زدہ مکانوں میں تیاری کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ،پنجاب حکومت قانون ساز ی کر کے عوام کو خطرناک بیماریوں ے نجات دلائے ،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پیٹینٹ ایکٹ کی نرمی کی وجہ سے ہر چیز کی نقل بمطابق اصل کی فروخت عام ہو چکی ہے جس کی سب سے زیادہ شکار فوڈ آئیٹم ہیں جن میں بجوں کی ٹافیاں وغیرہ،مرچ مصالحے ،اچار،تیل،چائے کی پتی اور دیگر فوڈ پراڈکٹ شامل ہیں جن پر مناسب چیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے جعلساز گروہ انٹرنیشنل برانڈ سے لے کر نیشنل برانڈ تک کو نہیں چھوڑتا اور کوالٹی اتنی گھٹیا کر دیتا ہے کہ صارف زندگی سے موت کی طرف الٹی گنتی تک جا پہنچتا ہے اور اس کی چیکنگ پر مامور سرکاری اہل کا ر مٹھی گرم ہونے کے بعد خاموشی سے الگ ہو جاتے ہیں لہذا شہریوں نے حکومت پنجاب سے درخواست کی ہے کی پنجاب اسمبلی میں قانوں سازی کرکے صرف لمیٹیڈ فرموں کو فوڈ پروڈکشن کی اجازت دی جائے۔جس سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے بھی بچا جائے ۔

The post تمام فوڈ آئٹمزکی تیاری کے لئے صرف لمیٹیڈ فرم کو اجازت دی جائے ،شہری appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles