جہلم(عبدالغفور بٹ)دوکانوں ،مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کئے جائیں،شہری من مرضیوں کی وجہ سے زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔شہریوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جہلم کی بد قسمتی دیکھیں اب کوئی ایسی آئیٹم جہلم میں موجود نہیں کہ بیرون شہر کوئی ان کی خریداری کے لئے آئے مگر جو اندون شہر جہلم میں رہتے ہیں ان کو بھی بڑی مایوسی ہوتی ہے جب گیارہ بجے گھر سے نکلتے ہیں تو بازار جا کر پتہ چلتا ہے کہ ابھی تو بازار کھلا ہی نہیں اور کب کھلے گا اس کا کسی کے پاس کو ئی جواب نہیں ،حالانکہ بڑے شہروں کی نسبت یہاں کاروباری اوقات تین چار گھنٹے سے زیادہ نہیں مگر دوکاندار رات بارہ بجے تک بیٹھ کر نہ جانے کس کا انتظار کرتے ہیں ،دوکانوں کے اوقات کا مقررنہ ہونے سے چوری چکاری،ڈاک زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے بھی امکانات ہیں۔جب ساری دوکانیں بند ہوں گی تو کوئی دوکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔شہریوں نے ارباب اختیار سے دوکانوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات مقرر فرمائیں۔
The post دوکانوں ،مارکیٹوں کے اوقات کار مقرر کئے جائیں، appeared first on JhelumGeo.com.