Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سرمایہ دار نے کبھی بھی غریبوں کی آواز پر دھیان نہیں دیا ،راجہ محمد عنصر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)انصاف کے نام پر دھرنے دینے والے اور عوام کی ووٹیں لے کر انہیں مشکلات میں گھیرنے والوں کے امیدوار آپ کے لیے مزید پریشانی پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،آپ اپنے ضمیر کی آواز کو بلند کر کے میرے انتخابی نشان بالٹی پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں تاکہ میں اپنے علاقہ کے مسائل کو حل کر سکوں ان خیالات کااظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 18راجہ محمد عنصر نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کے مسائل میں روزبروز اضافہ کر رہی ہے ،جبکہ دھرنے دینے والے اپنے ہی دھڑوں میں تقسیم ہو کر عوام کو جھوٹے وعدے کررہے ہیں،میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور غریب عوام کے دکھ درد کو بہتر طور پر جانتا ہوں،سرمایہ دار نے کبھی بھی غریبوں کی آواز پر دھیان نہیں دیا ہمیشہ مفادات کو ترجیح دی ہے میں کامیاب ہو کر آپ کے درینہ مسائل کو حل کرکے دم لوں گا،

 

The post سرمایہ دار نے کبھی بھی غریبوں کی آواز پر دھیان نہیں دیا ،راجہ محمد عنصر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles