سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو)پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور حالیہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی پارٹی قائد سے محبت اور ان کی پالیسوں پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ صدر راجہ جاوید کیانی اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ راجہ ابرار وحید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلے پر تحصیل سوہاوہ کے کارکن لیبیک کرینگے اور ثابت کرینگے کہ تحصیل سوہاوہ مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار نیچلے سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور بلدیاتی الیکشن میں عام آدمی کو اقتدار منتقل کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں ۔
The post پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے،راجہ جاوید کیانی appeared first on جہلم جیو.