Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نواحی علاقہ سوانس میں گرلزہائی سکول نہ ہونے سے طالبات حصولِ زیورتعلیم سے محروم

پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ سوانس میں گرلزہائی سکول نہ ہونے سے طالبات حصولِ زیورتعلیم سے محروم تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول موجودہے ۔جو20سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجوداَپ گریڈنہ ہوسکا۔آٹھویں کلاس کاامتحان پاس کرنے کے بعد طالبات کودوردارزکے علاقو ں میں تعلیم کے حصول کے لئے جاناپڑرہاہے۔جس سے نادارغریب والدین اورطالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔علاقہ کی معروف سماجی شخصیاتطارق سوانسی،عبدالرحیم،فیضان علی ،غلام حیدرسیالوی نے رکن قومی اسمبلی ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ڈی سی اومیانوالی اورای ڈی اوایجوکیشن میانوالی سے سکول کی اَپ گریڈیشن اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔

The post نواحی علاقہ سوانس میں گرلزہائی سکول نہ ہونے سے طالبات حصولِ زیورتعلیم سے محروم appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles