Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم وارڈ نمبر 16سے مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار میں سخت مقابلہ ہوگا

$
0
0
جہلم(مرزاجویر اقبال)جہلم وارڈ نمبر 16سے مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار میں سخت مقابلہ ہوگا،شیخ زاہد احمد جو کہ مشرف دور میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایک بار کونسلر منتخب ہو چکے ہیں،فیورٹ امیدوار ہیں ان کے مدمقابل قاسم بھٹی مرحوم کے صاحبزادے ناصر بھٹی جو کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں، ان کی بھی پوزیشن بہتر ہے،جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہوگا،شیخ زاہد احمد جن کا انتخابی نشان ہیرا ہے عوامی سروے میں وہ اور قاسم بھٹی برابر رہے جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی اس طرح 19نومبر کو مقابلہ مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار شیخ زاہد احمد میں ہوگا،یہ تو پولنگ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ فتح کا تاج کون پہنے گا،مگر شیخ زاہد احمد نوجوان ہے اور اس نے اپنی کونسل شپ میں باغ محلہ میں گلیوں کو کنکریٹ کروایا جس پر اہل علاقہ آج تک یاد کرتے ہیں،

The post جہلم وارڈ نمبر 16سے مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار میں سخت مقابلہ ہوگا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles