Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

صدر چیمبر آف کامرس جہلم ارشد محمود کی وفاقی وزیرخزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر�آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کا اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے افتتاح کر دیا،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارشد محمود کی ایگزیکٹو ممبر محمداسحاق ڈار کے ساتھ خصوصی شرکت،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالروف عالم نے پرتپاک استقبا ل کیا،تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر�آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ کا اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں پاکستان بھر سے چیمبر آف کامرس کے صدور اور عہدیداران اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی جہلم چیمبر آف کامرس کی نمائندگی چیمبر کے صدر ارشد محمود نے کی ،فیڈریشن آف پاکستان کے صدر نے آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار تھے جنہوں نے فیڈریشن آف پاکستان کی ذاتی بلڈنگ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ایم این اے حنیف عباسی بھی موجود تھے ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر عبدالروف عالم نے اپنی ویلکم سپیچ میں مہمان خصوصی دیگر مہمانان گرامی اور تمام چیمبر کے صدور اور عہدیداران جو کہ اس موقع پر تشریف لائے تھے سب کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ فیڈریشن کی ذاتی بلڈنگ کا پایہ تکمیل تک پہنچنا ہمارا ایک خواب تھا جو پورا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے وفود اور اندرون ملک سے چیمبرز کے وفود اس بلڈنگ میں مدعو کیے جائیں گے ،گارڈز گروپ کے افتخار احمد نے اپنے ترجیحات کو وفاقی وزیر خزانہ کے سامنے پیش کیا،وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی تقریر کے دوران چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس کے معاملات میں جتنی ریلیف دی جاسکتی ہے اتنی دی جائے ،وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اور عہدیداران کو بلڈنگ کی تعمیر پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ تاجروں کے لیے میرے بس میں جو بھی ہوا میری منسٹری کرے گی،بعدازاں جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر ارشد محمود نے سٹیج پر جا کر وفاقی وزیر خزانہ سے ملے اور فیڈریشن آف پاکستان کے صدر عبدالروف عالم کو جہلم چیمبر آف کامر س کے دیرینہ مسئلے انڈسٹریل ایریل میں سوئی گیس کی فائل پیش کی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ جہلم چیمبر میری اپنی چیمبر ہے میں انشاء اللہ جلد ہی متعلقہ منسٹر شاہد خاقان عباسی سے باقاعدہ ملاقات کا ٹائم طے کروں گا اور آپ کو بلا کر سوئی گیس کا مسئلہ فی الفور حل کروایا جائیگا۔چیمبر کے صدر ارشد محمود اور ایگزیکٹو ممبر محمداسحاق ڈار نے فیڈریشن کے صدر عبدالروف عالم اور دیگر عہدیداران کو بلڈنگ کے افتتاح پر مبارکباد دی ۔

The post صدر چیمبر آف کامرس جہلم ارشد محمود کی وفاقی وزیرخزانہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles