جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)عمران خان کی طرف سے ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد ریحام کا لندن میں پہلا شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی بھابی سے منہ موڑ لیا۔ میڈیا پر طلاق اور کانفرنس میں ریحام خان کی شرکت مشکوک خبریں چلنے کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پروگرام کا بائیکاٹ کردیا۔ کانفرنس میں لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ریحام خان نے عین موقع پر کانفرنس میں جانے سے انکار کردیا اور ہوٹل سے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کو طلاق ملنے کی خبر کے بعد لندن میں ہونیوالی میڈیا کانفرنس کا شو بری طرح فلاپ ہو گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے کانفرنس کے بائیکاٹ کے بعد ہال خالی رہا جبکہ کانفرنس کے مین سپانسرز نے بھی اپنی سپانسر شپ واپس لے لی۔ کانفرنس کے اشتہار پر جن مرکزی اینکرز اور سینئر صحافیوں کے نام لکھے گے تھے ان میں سے اکثریت جن میں حامد میر۔ سلیم سیفی۔ جاوید چوہدری۔ عاصمہ شیرازی۔ سید اقرار الحسن۔ کاشف عباسی۔ مہر بخاری۔ وسیم بادامی شامل ہیں نے اس کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ جبکہ کانفرنس سے قبل ریحام خان کی پریس کانفرنس میں شرکت کی اطلاع دی گئی تو کانفرنس کے مرکزی سپانسر یوکے اسلامک مشن نے یہ کہہ کر اپنی سپانسر شپ واپس لے لی کہ پروگرام کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ لہذا ہم تعاون نہیں کرسکتے۔ کانفرنس کے منتظمین کی طرف سے پاکستان سے آنے والے تمام مہمانوں کے لئے ہوائی جہاز کا ریڑن ٹکٹ کے علاوہ لندن میں طعام و قیام کا بندوبست کیا گیا تھا۔ جبکہ ریحام خان اور ان کی دونوں بیٹیوں کے ٹکٹ کا ذمہ لندن تحریک انصاف کے صدر وحید الرحمان میاں نے لیا ہوا تھا۔ کانفرنس ہال میں پانچ سو افراد کے لئے انتظاماْت کئے گئے تھے جبکہ کانفرنس میں صرف 100سے ڈیڑھ 100 افراد موجود تھے جس کی وجہ سے منتظمین کو بھاری نقصان کے علاوہ جگ ہنسائی کا سامنا بھی کرنا پڑا واضع رہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو اس کانفرنس میں شرکت سے منع کیا تھا جس پر انہوں نے ضد کی اور شرکت کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچ گئیں۔ میڈیا پر عمران اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی خبر نشر ہونے کے بعد وحید الرحمان میاں سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنان پیچھے ہٹ گئے۔ جبکہ ریحام خان نے کانفرنس میں لوگوں کی عدم شرکت کی وجہ سے عین موقع پر جانے سے انکار کردیا اور ہوٹل سے کسی نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئیں یاد رہے کہ کانفرنس میں شرکت کا ٹکٹ سو پاؤنڈ جو کہ پاکستانی تقریباً پندرہ ہزار روپے بنتا ہے مقرر کیا گیا تھا۔
The post ریحام کا لندن میں پہلا شو بری طرح فلاپ appeared first on جہلم جیو.