جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)حکومت کی ناقص حکمت عملی اور عوام دشمن پالیسی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی واقعہ ہو رہی ہے جبکہ ہمارے نااہل حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ، ان خیالات کا اظہار مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر راجہ عاصم کیانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سے زندگی کا پہیہ جام ہو سکتا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کو نئی دلدل میں دھکیل دیا ہے، موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمن بن چکی ہے ، حکومت کے عوام سے زبردستی پیسہ چھیننا چاہتی ہے ، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مختلف ناکام پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے ، کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے براہ راست فائدہ سرمایہ داروں کو پہنچے گا اور غریب عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا۔
The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ appeared first on جہلم جیو.