جہلم(حارث پھپھرا) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ٹھل میں80لاکھ کا واٹر سپلائی پروجیکٹ انتظامیہ کی سست اور مسلم لیگ ن کے مقامی لیڈروں کی ملی بھگت سے کھوہ کھاتے تفصیل کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان کے گاؤں ٹھل میں حکومت پنجاب کی طرف سے 80لاکھ کا واٹر سپلائی پروجیکٹ منظور ہوا جسکا ٹینڈر پاس ہوکر کام بھی شروع کردیا گیا مگرتھوڑا سا کام کرنے کے بعد ٹھیکیدار لیبر سمیت پچھلے چھ ماہ سے غائب ،جو کام کیا گیا اس میں بھی ٹھیکیدار نے مقامی مسلم لیگیوں کی ملی بھگت ناقص میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے پلاسٹک کا ہلکا پائپ لگایا باقی پیسے ہڑپ گیا جبکہ منصوبہ پچھلے چھ ماہ سے ابھی تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا،واضح رہے کہ اس گاؤں میں اس پہلے مشرف دور میں واٹر سپلائی دی گئی جس کے سربھی یہی مقامی لیڈر شپ چڑھی اور اس کو تباہ کردیا گیا اس کے بعد گاؤں کے چند شرفاء نے ملکر اپنی مدد آپ کے تحت واٹر سپلائی کا بور کروایا جو تاحال چل رہا ہے ، مگر اس موجود ہ پروجیکٹ کے شروع میں ٹھیکید ار نے لوگوں کو سبز باغ دکھاتے ہوئے پہلے والی واٹر سپلائی جولوگ اپنی مدد آپ کے تحت چلارہے تھے بعض گلیوں میں سے وہ پائپ بھی اکھاڑ دیئے کہ ایک دو ماہ آپ کی نئی واٹر سپلائی شروع ہونے والی ان پائپوں کی مرمت کرنی ہے ،پائپوں کے اکھاڑے جانے سے لوگ پہلے والی واٹر سپلائی کے پانی سے بھی محروم ہو گئے ہیں اور وہ اکھاڑے گئے پائپ مقامی لیڈر شپ کو ٹھیکیدار نے بطور رشوت دیتے ہوئے من مرضی کا مٹیریل استعمال کررہا ہے ۔اہالیان گاؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری نذرحسین گوندل ،ایم این نوابزادہ مطلوب مہدی ،اے سی پنڈدادنخان چوہدری اشرف گجر ، ڈی سی او جہلم اقبال حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس واٹرسپلائی پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے میٹریل کو چیک کیا جائے اور کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی جائے
The post تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ٹھل میں80لاکھ کا واٹر سپلائی پروجیکٹ انتظامیہ کی سست کا شکار appeared first on جہلم جیو.