دینہ ( تحصیل رپورٹر) رورل ہیلتھ سنٹر دینہ انچارج ڈاکٹر سے محروم عوام پریشان انتظامی مسائل میں اضافہ ڈپٹی ڈی ایچ او دینہ کا عارضی چارج ڈاکٹر جواد نے حا صل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے انچارج میاں مظہر حیات ہوا کرتے تھے انہوں نے مزکورہ سنٹر کو مثالی بنا دیا تھا تقریبا 450مریض روزانہ ان سے چیک کروایا کرتے تھے حکومت پنجاب نے ان کو تر قیاب کر کے ایم ایس جہلم تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کی جگہ تا حال کسی ڈاکٹر کو بحثیت انچارج رورل ہیلتھ سنٹر تعینات نہیں کیا گیا اس سے انتظامی امور میں بھی پچیدگیاں پیدا ہو چکی ہیں نیز مریض بھی روزانہ متاثر ہو رہے ہیں ڈاکٹر وسیم ڈپٹی ڈی ایچ او دینہ کی جگہ عارضی چارج ڈاکٹر جواد کو دے دیا گیا ہے ڈاکٹر جواد اس سے قبل ای ڈی او ہیلتھ جہلم کے دفتر میں تعینات تھے سماجی زعماء نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر کو انچارج لگایا جا ئے ۔
The post رورل ہیلتھ سنٹر دینہ انچارج ڈاکٹر سے محروم عوام پریشان appeared first on جہلم جیو.