دینہ (جرار حسین میر سے ) وطن عزیز کا تحفظ کرنا ہر شہری کا فرض ہے حکومت وقت ریاست کا تحفظ کرنے کی بجائے اپنے کاروبار کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں : چوہدری زاہد اختر ، جو حکومت عوام کو حسب ضرورت بجلی مہیا نہیں کر سکتی ان سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ 2018میں لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا دیں گے : ضلعی صدر پی ٹی آئی کی ’’میڈیا ‘‘ سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے حسب توقع اقوام متحدہ میں مایو س کن کار گزاری کا مظاہرہ کیا انڈیا ایک عرصہ سے جو بلوچستان میں دخل اندازی کر رہا ہے نیز کراچی میں ہونے والے واقعات کا ذمہ دار رہا ہے کے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کا اظہار نہ کرنا سوالیہ نشان بن چکا ہے بلا شبہ ہماری فوج عوام کے تعاون سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مقام افسوس ہے کہ موجودہ حکومت سفارتی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے وزیراعظم پاکستان کیونکہ پانامہ لیکس میں شامل ہیں اس وجہ سے ریاست کے مفاد میں کیسے کام کر سکتے ہیں عوام بے روز گاری کے ہاتھوں اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوچکی ہے امن و امان کی یہ حا لت ہے کہ آج رات کو ڈکیتی ہونے کے بجائے اب دن میں بھی ڈکیتیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں عوام بجلی سے محروم ہو چکے ہیں آئیسکو بد دیانتی کر کے ما ہانہ ریڈنگ کرنے کے بجائے 45دن کے بعد میٹر ریڈنگ کرتے ہیں کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ 24گھنٹوں میں شہریوں کو صرف 5گھنٹے بجلی مہیا کی جا تی ہے حکومت وقت انتظامی مشنری کا بے دریغ استعمال کرنے میں مصروف ہے مسلم لیگ ن کے تمام ایم این اے یا ایم پی اے اپنے پسند کے سر کاری آفیسران لگانے کو ترجیح دیتے ہیں فرض شناس آفیسر ان کو ایک آنکھ پسند نہیں ہو تا ان کا کہنا تھا کہ چےئر مین پی ٹی آئی نے جوائنٹ سیشن کا بائی کاٹ کر کے عوام کی ترجمانی کی ہے ۔
The post حکومت عوام کو حسب ضرورت بجلی مہیا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،چوہدری زاہد اختر appeared first on جہلم جیو.