Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سالانہ بیاد شہدائے کربلاؓ مورخہ 11اکتوبر 2016بمقام جامع مسجد سرگڈھن منعقد ہو رہا ہے

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)امام حسین عالی مقامؓ اور ان کے جانثار رفقائے اہلبیت اطہار نے ایک فاسق و فاجر حکمران یزید اور اس کے ٹولہ کے ہاتھوں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی و ریاستی جبر کے خلاف ماہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں ریگز ار کربلا کے اندر دین اسلام کے اعلیٰ اور ارفع اصولوں کی پاسداری کی خاطر راہ حق میں پیش آنے والے تمام مصائب وآلام کا صبر و استقامت ،جرات و شجاعت اور قوت ایمانی کے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبہ پر سرفراز ہو کر ایثار و قربانی کے جس لازوال کردار کا مظاہرہ کیا تاریخ عالم اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے موجودہ دور میں پاکستان سمیت دنیائے اسلام جس اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہے آزمائش کی اس گھڑی میں امام حسین عالی مقامؓ اور شہدائے کربلاؓ کے روشن کردار کو اجاگر کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار کرتے ہوئے محبوب مجاہد منتظم اعلیٰ جماعت اہلسنت سرگڈھن تحصیل سوہاوہ نے بتایا کہ حسب سابق امسال بھی شہدائے کربلاؓ کی یاد کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔اس سلسلہ میں سالانہ بیاد شہدائے کربلاؓ مورخہ 11اکتوبر 2016بمقابق 9محرم الحرام بروز منگل بوقت دس بجے صبح تا تین بجے دن بمقام جامع مسجد سرگڈھن منعقد ہو رہا ہے اس جلسہ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد صفدر مسعود گورائیہ ہونگے جس سے مقامی علمائے کرام کے علاوہ ممتاز عالم دین علامہ حافظ راجہ امتیاز احمد فاضل بھیرہ شریف مقرر شعلہ بیان امجد علی امجد ایم اے فاضل نوجوان محمد شہزاد مکی،ایم اے ایل ایل بی مولانا حافظ قاری محمد سرور مہتمم دارالعلوم رحمانیہ رضویہ ڈھوک امب خطاب فرمائیں گے،علاوہ ازیں ممتاز نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب اور شہدائے کربلاکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرینگے عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

The post سالانہ بیاد شہدائے کربلاؓ مورخہ 11اکتوبر 2016بمقام جامع مسجد سرگڈھن منعقد ہو رہا ہے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles