Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملکی صورتحال کے پیش نظر اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم حسن اسد علوی

جہلم(عبدالغفور بٹ)ضلع جہلم پہلے بھی ایک پرامن ضلع ہے ملکی صورتحال کے پیش نظر اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اس کے ساتھ میڈیا اپنی آزادانہ صحافت کرے اور ایسے نازک معاملات کے ٹیکر چلانے سے قبل پولیس پی آر او سے اس کی تصدیق کر لیں،ضلع جہلم کی صحافتی برادری سے میری تعارفی ملاقات ہے اور میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ ضلع میں امن قائم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور ایسے معاملات کو اجاگر کرنا صحافت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی نے پولیس لائن جہلم میں صحافیوں کے تعارفی ملاقات اور محرم الحرام کے سلسلہ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں باتوں کا قائل نہیں ہوں بلکہ اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دینا اپنا فرض سمجھتا ہوں خواہ میں کچھ عرصہ ہی اگر جہلم میں رہوں تو میرے بعد میرے میرٹ پر کیے ہوئے کام خود بولیں گے۔ انشاء اللہ محرم الحرام کے بعد آپ صحافیوں کی تجویز پر عمل درآمد کیا جائیگا انہوں نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران ، الیکٹرونک ،پرنٹ میڈیا اور سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے خصوصی طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی انتشار کی خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں تاکہ ضلع جہلم کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں بھی امن قائم رہ سکے اس موقع پر صحافیوں نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی صحافی برادری اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

The post ملکی صورتحال کے پیش نظر اور عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم حسن اسد علوی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles