جہلم(سید جاوید رضوی)غریبوں کے گھروں میں واٹر سپلائی بیماریاں بانٹ رہا ہے ،جہلم میں تعمیر و ترقی کے دعوے دار کہاں ہیں،ان غریبوں کو بیماریوں کی دلدل سے نکالو،اللہ کریم بہتر اجر دے گا،تفصیلات کے مطابق آج سے دو سو سال قبل انگریزوں نے جو سسٹم بنایاتھا ،بلدیاتی ادارے اس کو سینے سے چمٹا کر بیٹھے ہوئے ہیں ،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے مگر ہماری افسر شاہی کی ابھی آنکھ ہی نہیں کھلی اور 45ہزار کے قریب شہری جو واٹر سپلائی سے مستفید ہورہے ہیں ،ان کو ملنے والے پانی کے معیار کو جانچنے کا ٹی ایم او کے پاس کوئی سسٹم موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثریت ہیپاٹائٹس کا نشانہ بن رہی ہے ،مرے کو مارے شاہ مدار والی بات ہے کہ غربت کے باعث شہری ٹی ایم اے کی واٹر سپلائی سکیم سے گندہ اور جراثیم ذدہ پانی پینے پر مجبور ہیں دوسری طرف اس پانی کی کوالٹی اور جانچ پڑتال کا کوئی انتظام نہیں،بل بدستور شہری اد کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ٹیوب ویلوں کا صبح و شام دو مرتبہ سیمپل لے کر لیبارٹری سے چیک کرایا جائے ۔
The post غریبوں کے گھروں میں واٹر سپلائی بیماریاں بانٹنے لگی appeared first on جہلم جیو.