Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

،غنڈون نے میرے گھر داخل ہوکر مجھے اور میری بیٹیوں اور بہوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا،کنیز فاطمہ

$
0
0
جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع) پننوال محلہ نجگ آباد میں غنڈہ گردی عروج پر،غنڈون نے میرے گھر داخل ہوکر مجھے اور میری بیٹیوں اور بہوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا،کنیزفاطمہ ذوجہ فرمان علی سکنہ پننوال محلہ نجف آباد،تفصیلات کے مطابق پننوال کے محلہ نحف آباد میں کنیز فاطمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ کے کچھ غنڈے طاہر ولد فرمان، منظور ولد فرمان، قوم بھٹی،میرے گھر کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے میری بیٹیوں اور بہوں کو گھر سے باہر آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنہ کرنا پڑتا تھا جس کی بنا پر میں نے ان کو منع کیا کہ آپ لوگ ہمارے گھر کے سامنے نہ کھڑے ہوا کرو ،اور وہ چلے گے،کچھ ہی دیر کے بعد ،طاہر ،منظور،اور ونامعلوم افراد کے ہمراہ ہمارے گھر داخل ہوکر مجھے میرے کندے پر ڈنڈوں اور ٹکروں سے مجھے مارنا شروع کردیا اور میری بیٹیوں اور بہوں کو بے ہودھا گالی گلوچ کی اور کپڑے بھی ہمارے پھاڑ دیں ہمیں برہنہ کردیا اور چھڑا چھاڑی کرتے رہے ہمارے شور کرنے پر ملزمان فرار ہوگے،جس کی بنا پر میں فوری طور پر تھانہ جلالپورشریف چلی آئی اور میرا دائیاں بازوں میں شدید درد تھی اور تھانہ جلالپورشریف کے عملہ نے مجھے فوری پنڈدادن خان ،ٹی،ایچ،کیوں ہسپتال بھیج دیا،لہذٰ میری تھانہ جلالپورشریف کے افسران اور علیٰ احکام سے پرزور اپیل ہے کہ مچھے انصاف دلوایا جائے اور محلہ میں غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،کنیزفاطمہ ذوجہ فرمان علی ساکن پننوال محلہ نجف آباد،

The post ،غنڈون نے میرے گھر داخل ہوکر مجھے اور میری بیٹیوں اور بہوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا،کنیز فاطمہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles