ملک وال(نامہ نگار) سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونے والے ملکوال بار کے وکلا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے بار ایسو سی ایشن کے سانحہ چلاس میں جانبحق وکلاء کی مغفرت کے لئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاوالدین نثار احمد خان نے کہا کہ وکلاء کے بہترین اتحاد کودیکھ کراچھا لگا ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں آنے سے پہلے میں وکیل تھا اور پھر میں نے وکالت ہی کرنی ہے اس لئے مجھے وکلاء کے دکھ درد میں شریک ہو کر خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بار ایسو سی ایشن ملکوال نے میرے ذمہ جو بھی ذمہ داری لگائی میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اس موقع پر ڈ سٹرکٹ بار ایسو ایشن کے صدر نذیر احمد سلفی نے کہا کہ حکومت شہید وکلاء کے وارثان کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے معاوضہ دے اور وکلاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اس موقع پر ممبران پنجاب بار کونسل ،حافظ آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء گوجرانوالا بار ایسوسی ایشن سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد خان نے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کرائی ۔
The post سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونے والے ملکوال بار کے وکلا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں،نثار احمد appeared first on جہلم جیو.