پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ راجہ مطلوب مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے عوام میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کے چاہنے والے اور محبت کرنے والے ہیں غریب عوام کی دعائیں اور وفائیں میر ے والد نواب زادہ راجہ اقبال مہدی کے ساتھ تھیں یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف کے شیدائیوں نے حلقہ این اے 63 سے مسلسل آٹھویں مرتبہ مسلم لیگ ن کو ہی کامیابی سے ہمکنار کیا نواب زادہ راجہ مطلوب مہدی نے قومی اسمبلی میں حلف وفاداری کے بعد ضلع جہلم کے سینئر صحافی یوسف ناز سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارا ایمان عوام کی خدمت برائے عبادت ہے عوامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیوڑہ میں مین سڑک کی تعمیر اور میٹھا پتن واٹر سکیم پر ساڑھے 16کروڑ روپے کی لاگت سے جلد کام شروع ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن اس بات سے باخبر ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام نے سیاسی اعمال نامہ اور ترقیاتی منصوبہ جات کو پرکھ کر ہی ووٹ دینے ہیں ضلع جہلم مجاہدوں غازیوں اور وطن عزیز کے لئے خون کا نذرانہ دینے والے شہیدوں کا دیس ہے کوہستان نمک کے دامن میں آباد ملک بھر کے گوشے گوشے میں نمکیات اور ذائقہ تقسیم کرنے والی ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان میں بسنے والوں کے لئے یہ بہت بڑی خوش خبری ہے کہ حکومت پنجاب نے جلال پور شریف کندوال نہر کے لئے 2016ء 2017ء کے بجٹ میں 3 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں جس پر کام کا آغاز ہونے والے ہے اقتصادی راہداری تک آسانی سے رسائی کے لئے موٹروے للٰہ انٹرچینج سے کالا باغ تک 135 کلومیٹر دو رویا سڑک کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس پر 11 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ عید کے فورا بعد کھیوڑہ کا دورہ کر کے عوام کا شکریہ ادا کر یں گے اور مسلم لیگی رہنماؤں کونسلر صاحبا ن اور تمام کارکنوں سے خصوصی ملاقات کے دوران علاقہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق باہمی مشاروت کے ساتھ رہنمائی حاصل کر یں گے۔
The post ہمارا ایمان عوام کی خدمت برائے عبادت ہے،راجہ مطلوب مہدی appeared first on جہلم جیو.