جہلم( ڈیسک نیوز )ڈی سی او جہلم اقبا ل حسین نے احکامات جار ی کئے ہیں کہ صرف وہی فلاحی تنظیمیں قربانی کے جانوروں کی کھالیں یا چند اکھٹا کر سکتی ہیں جن کو ڈی سی او آفس سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ اور این او سی جاری کیا گیا ہے۔ ڈی سی او آفس سے جاری حکمنامہ کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت ڈی سی او اقبال حسین خان نے ضلع جہلم کی حدود میں کسی بھی کالعدم تنظیم کے طر ف سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے ، چندہ اکٹھا کرنے یا کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ دفعہ 144 کے تحت کو ئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کو قربانی کی کھال دینے کیلئے لالچ، جھانسا، اور زور زبردستی نہیں کر سکتا ۔ ان خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ حکمنامہ کے مطابق عیدالضحٰی کے موقع پر کئی کالعدم تنظیمیں نام بدل کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی کوشش کر تی ہیں جوکہ خلاف قانون ہے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
The post صرف وہی فلاحی تنظیمیں قربانی کے جانوروں کی کھالیں یا چند اکھٹا کر سکتی ہیں،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.