پائی خیل (نامہ نگار)خواجہ آباد تاکالاباغ روڈکوفی الفورتعمیرکرکے ہربارہ کلومیٹرپرفرشی کنڈے نصب کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق میانوالی بنوں کالاباغ روڈخواجہ آباد تاکالاباغ جناح بیراج کے مقام تک عرصہ درازسے خستہ حالی کاشکارہے ۔جس سے منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہوتاہے ۔ایمرجنسی مریض راستے میں دم توڑجاتے ہیں حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ روڈکی فی الفورتعمیرمکمل کرکے ہربارہ کلومیٹرکے فاصلے پرفرشی کنڈے لگاکرمال برداراوورلوڈگاڑیوں کوفرشی کنڈوں سے پاس کرکے روڈپررواں دواں کیاجائے ۔اوراوورلوڈگاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائدکیے جائیں جس سے روڈکی حالت بہتررہے گی ۔اورمسافروں کوآمدورفت میں آسانی رہے گی۔
The post خواجہ آباد تاکالاباغ روڈکوفی الفورتعمیرکرکے ہربارہ کلومیٹرپرفرشی کنڈے نصب کیے جائیں appeared first on جہلم جیو.