Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہا ئی ایس اور ڈمپر کے ما بین تصادم ،

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد ) ہا ئی ایس اور ڈمپر کے ما بین تصادم ،ہا ئی ایس میں سوار 4اشخاص زخمی ،ڈرا ئیور کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق محمد شفیق ولدمحمدحنیف قوم چغتائی سکنہ اسلام پورہ نے تھا نہ دینہ پو لیس کو بتایا کہ میں ہائی ایس نمبری ایم آر اے 588پر کنڈیکٹر ہوں آج میں اور ڈرائیور اظہر محمود اسلام گڑھ سے ہائی ایس پر سواریاں بٹھاکر گوجرانوالہ جارہے تھے جب قریب 9/30 بجیدن منگلا بائی پاس سے جی ٹی روڈ پر آگئے توہمارے آگے ایک ڈمپر نمبری ٹی اے بی 811جس کے ڈرائیور کا نام وپتہ بعد میں ذوالفقار سکنہ ایبٹ آباد معلوم ہوا جارہاتھا ۔جس کو اظہر محمود ڈرائیور ہائی ایس کراس کرنے لگا تو ڈمپر ڈرائیو رنے بغیر اشارہ دئیے یکدم ٹرن لیا جس سے ہماری ہائی ایس ڈمپر سے ٹکراگئی ٹکر لگنے سے ڈرائیو راظہر اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے فیض اللہ ،ظہیر اقبال اور میں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہائی ایس کا بھی کافی نقصان ہو ایہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور ذوالفقار کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری کی وجہ سے ہوا ہے ۔تھا نہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

The post ہا ئی ایس اور ڈمپر کے ما بین تصادم ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles