علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، عوام تبدیلی کی سوچ کو عملی جامہ پہنا نے کی بھر پور کوشش کریں مقررین کا خطاب
ہرنپور( عابد قریشی + مہرنوید حیدر)تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی حلقہ این اے 63 کے سلسلے میں ہونے والے انتخابات کا سلسلہ عروج پر ، تحریک انصاف پسماندہ علاقے میں تبدیلی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن خوشحالی کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے جنگ کے آخری مناظر میں پہنچ گئی ہیں، انتخابات کے سلسلے میں دروازوں کے کنڈے بج رہے ہیں، جوڑ توڑ کا سلسلہ زوروں شوروں سے جاری ہے ،جلسے جلوسوں ، اور ریلی کی شکل میں انتخابات کی کمپین بھر پور انداز میں جاری ہے جوڑ توڑ کے سلسلے میں چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے راجہ مطلوب اقبال مہدی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ گزشتہ روز قبل ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کے چچا زاد بھائی سابق نائب ناظم یو سی ہرنپور حاجی سلطان احمد گوندل ،معرف سماجی شخصیت حاجی اسلم گوندل ، جنرل کونسلر چوہدری ارشد وکیل سینکڑوں افراد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے شمولیت اور حمایت کا اعلان کر دیا، انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے ہرن پور ، اور پنڈ دادنخان میں بھر پور جلسہ کیا جس میں علاقوں کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جلسوں میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا راستہ روکنا حکمرانوں کی حمکات ہے تبدیلی کا راستہ روکنا حکمرانوں کیلئے مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ہار ایسے لوگوں کا مقدر بن گئی ہے ، اور 31اگست کو یہ لوگ تبدیلی اور جنوں کے سامنے اپنی ہار کا منہ دیکھیں گئے، جلسوں سے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر مقررین ،راحیلہ مطلوب مہدی ، چوہدری فیصل گجر، چوہدری محمد اصغرگوندل ، حاجی اسلم گوندل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے کی پسماندگی کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، حکمرانوں نے پسماند ہ تحصیل پنڈدادنخان اور اس علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، اسلام آباد ، لاہوراور دیگر شہروں میں میٹر و بس کے نام پر خوب کرپشن کا بازار گرم کیا، جہلم کو لِلہ انٹر چینج تک تعمیر ہونے والی سڑک کا نام پر خزانے کو بہت بڑا نقصان پہنچایاگیا، کارپٹ روڈ،سوئی گیس، صاف پانی کی بنیادی ضرورتوں سے عوام کو دور رکھا گیاہے، مقررین نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قیمتی ووٹ سے پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت کو ترجمانی کا موقع فراہم کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 31 اگست کو پسماندہ علاقے کی عوام تبدیلی کی خاطر ایسی قیادت کوآج آگے لائیں جو اس عوام کے کل کو تبدیل کرنے کی ہمت رکھتے ہوئے حکومتی ایوان میں اپنی آواز کو بلند کریں ، عوام تبدیلی کی سوچ کو عملی جامہ پہنا نے کی بھر پور کوشش کرتے ہوئے 31 اگست کو بلے کے نشان کو یاد رکھیں،
The post تبدیلی کا راستہ روکنا حکمرانوں کے لیے مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ،فواد چوہدری appeared first on جہلم جیو.