دینہ(جرار حسین میر سے ) نیشنل پریس کلب دینہ کا ہنگا می اجلاس متحدہ قائد کے بیان اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی بھرپور مذامت الطاف حسین کا بیان شرمناک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے بھرپور کاروائی کی جائے شرکاء کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق 22اگست بروز سوموار متحدہ قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اورمتحدہ کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر مبینہ یلغار کے خلاف نیشنل پریس کلب دینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت جرار حسین میر ہوا اجلاس میں متحدہ قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف اور پاکستان کے معتبر اداروں کے خلاف بیان پر شدید احتجاج کیا گیا اور متحدہ مومی موومنٹ کے قائد کے خلاف مذاہمتی قرارداد پیش کی گی قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف اور پاکستان کے معتبر اداروں کے خلاف کسی قسم کے بیان اور اقدامات کی بھرپور مخالفت کی جائے گی اور گزشتہ روز الطاف حسین کی جانب سے استعمال کیے گئے نازیبا الفاظ انتہائی قابل مذامت ہیں جن سے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی افراد کی دل آزاری ہوئی ہے جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے قرار داد میں یہ بھی کہا گیا اینٹی پاکستان افراد کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے جائیں اور انہیں عبرت ناک سزا دی جائے صدر پریس کلب جرار حسین میر نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے خلاف عوام کو اشتعال دلا کر میڈیا ہاؤسز پر جو حملہ کیا گیا وہ صرف ایک دو یا تین چینل نہیں بلکہ آزادیِ صحافت پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذامت کی جائے کم ہے صدر پریس کلب نے الطاف حسین کی بیان اور میڈیا ہاؤسز پر یلغار کی بھرپو ر مذامت کی اجلاس میں سرپرست ڈاکٹر محمد رفیق ،چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ ارشد محمود ،مرزا امیر قاسم ،ظہیر عباس ،توقیر ملک ،مرزا عفان ،اور فہیم چوہان سمیت صحافیون کی بڑ ی تعداد اجلاس میں شامل ہوئی
The post نیشنل پریس کلب دینہ کا ہنگا می اجلاس متحدہ قائد کے بیان اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی بھرپور مذمت appeared first on جہلم جیو.