Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ووٹ لینے والوں نے ہمیشہ کھیوڑہ کی عوام کو ترقیاتی کاموں سے نظر انداز کیا،راجہ قلب عباس

$
0
0
؂للِہ (نور چغتائی سے )کھیوڑہ شہر کی عوام سے ہر بار ووٹ لینے والوں نے ہمیشہ کھیوڑہ کی عوام کو ترقیاتی کاموں سے نظر انداز کیا اور ووٹ لینے کے بعد عوام کو بھلا دیا شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں شہری 60 سالوں سے پینے کے لیے پانی کو ترس رہے ہیں ن لیگ کو ووٹ دینے سے پہلے عوام کو چاہیے کہ ن لیگی نمائندوں سے 35 سال کا حساب مانگیں کہ 35 سالوں سے اقتدار کر رہے ہیں ہر بار ووٹ دئیے ن لیگ نے ہمیشہ کھیوڑہ شہر اور شہر کی عوام کو آج تک کیوں نظر انداز کیا تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما راجہ قلب عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 27 کی عوام کو 35 سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں سے حساب مانگنا ہو گا مسلم لیگ ن نے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو ہمیشہ ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا تحصیل پنڈدادنخان پسماندہ تحصیل ہے تحصیل پنڈدادنخان کی 80 فیصد آبادی سوئی گیس اور پینے کے لیے صاف پانی سے محروم ہے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس کھیوڑہ شہر سے جاتا ہے مگر کھیوڑہ شہر پر لگنے والے فنڈ زپنجاب کے دوسرے شہروں میں استعمال کیے جاتے ہیں اب اس حلقے کی عوام باشعور ہو چکی ہے جھوٹے وعدے ،بڑے برے دعوے اور عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو اب عوام پہچان چکی ہے اس ضمنی الیکشن میں عوام جھوٹے وعدے ،بڑے بڑے دعو ے اور عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تاکہ ان کو بھی پتہ چلے کہ ہم نے ہر بار اس حلقے کی عوام سے ووٹ لے کر ہمیشہ اس حلقے کی عوام سے بے وفائی کی خدا راہ اب بھی وقت ہے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے اپنے علاقے کی تعمیروترقی اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے اس بار ن لیگ کو شکست سے دوچار کر یں تاکہ کہ انہیں بھی پتہ چلے کہ حلقہ پی پی 27 کی عوام اب باشعور ہو چکی ہے اب یہ ہمارے جھوٹے وعدے ،اور بڑے بڑے دعووں پر یقین کرنے والے نہیں ہیں ۔

The post ووٹ لینے والوں نے ہمیشہ کھیوڑہ کی عوام کو ترقیاتی کاموں سے نظر انداز کیا،راجہ قلب عباس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles