مری(عثمان علی سے)پاکستان ہماری آن ہے ہم اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں موجودہ حکومت ، قوم اور افواج پاکستان مل کر اس مادر وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی حافظ عثمان عباسی معاون خصوصی برائے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل حکومت پاکستان نے تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ آزادی میلہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا، ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں تقریب کے تمام شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج کی تقریب اس بات کی غماز ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور ہم سب مل کر اپنے مادرِ وطن کو خوشحال بنائیں گے، تقریب میں فیملیز کے لیے پپٹ شو، میجک شو، ملے نغمے اور عارفانہ کلام پیش کیا گیا جسے حاضرین نے حد پسند کیا، نمایاں شخصیات میں برگیڈئیر (ر) خالد نذیر ستارہ جرأت وستارہ امتیاز ملٹری پرنسپل چنار آرمی پبلک کالج مری، راجہ دفتر عباسی سابق چیئرمین بلدیہ مری، مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی ، طلباء، اساتذہ ،سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
The post پاکستان ہماری آن ہے ہم اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،حافظ عثمان appeared first on جہلم جیو.