جہلم(محمداشتیاق پال)تنظیم الفلاح جہلم یوتھ ونگ نے جشن آزادی کے لیے صبح قرآن خوانی کے بعد پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی اور تعمیر و ترقی کیلئے دعا کی گی۔اس مو قع پر یوتھ کے جوانوں نے اس بات کا عہد کیا کہ ملک پاکستان کی سربلند ی کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی اور تمام نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ملکی دفاع کیلئے بھی ہر وقت تیار رہیں گے۔تنظیم الفلاح کے صدر عمر بٹ نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آج کے نوجوانوں نے کل ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔آج کی نوجوان نسل جب تک تعلیم پر خصوصی توجہ نہیں دے گی اور جن قربانیوں کی بدولت ہمیں ملک پاکستان کی آزادی نصیب ہوئی ہے اس کو صرف ایک دن منانے تک یاد نہیں رکھے گی بلکہ سال کے ہر دن یاد رکھنا ضروری ہے تاکہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر راجہ راشد سلیم،حاجی محمد افضل،ذیشان ملک،طارق مدنی،وقاص احمد اور نوجوان بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
The post تنظیم الفلاح جہلم یوتھ ونگ کی جشن آزادی کی تقریب appeared first on جہلم جیو.