جہلم (دلنواز احمد )قومیں اپنے زہن ،افکار ،عمل سے بنتی ہے زندہ قومیں اپنے فیصلے کسی دباو میں آکر خود غرضی او رلالچ میں نہیں کرتی ۔ہمیں یوم آزادی کے موقع پر تجدید عہد کرنا ہوگا ہم اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی توانیاں صر ف کریں تاکہ ہم زہنی اور عملی طور پرایک مضبوط قوم کی شکل میں سامنے آنا ہے تاکہ ملک مضبوط ہوان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما چوہدری زاہد اختر آف رانجھامیرا نے جشن آزادی کے حوالے سے جہلم میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جس مقصد کے لئے ہمار اپیار املک آزاد ہو اتھا ہمیں اس ویژن پر قائم رہناہوا ہے ہمیں اس وقت اتحاد کی اشد ضرورت ہے ہم فرقہ واریت ،لسانی ،مذہبی ،تعصب پسندی کا شکار نہیں ہونااس وقت بحثیت پاکستانی اور صر ف پاکستانی مضبوط قوم بننے کی ضرورت ہے جتنی اتحاد کی ضرورت اس وقت ہے شائد اس سے پہلے کبھی نہ تھی آج پوری جشن آزادی کو منانے جا رہی ہے آیا جس آزادی کا ہم جشن منا رہے ہیں کیا ہم واقعی حقیقی معنوں میں آزاد ہیں ؟؟؟جھنڈیا ں لگانے،اونچی آواز میں ملی نغمے لگانے سے قومیں آزاد نہیں ہوتی ہے اس کیلئے بہت تگ ودو کی ضرورت ہوتی ہے تب جا کر حقیقی آزادی نصیب ہوتی ہے ،عوام کی خوشحالی کے دعویدا ر حکمرانوں کے لئے غربت کی چکی میں پستہ ہوئی قوم پو چھتی ہے اس آزاد ی سے ہمیں کیا ملا،ہمارے حقوق کیوں چھین لئے گئے ہیں، حکمران اپنی ریاستی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر کیوں ہیں ہمارا مسلسل استحصال کیوں کررہے ہیں ،
The post قومیں اپنے زہن ،افکار ،عمل سے بنتی ہے ،چوہدری زاہد اختر appeared first on جہلم جیو.