Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آزادی بہت بڑی نعمت ہے،ڈاکٹر شاہد تنویر

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی)آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر و قیمت ان قوموں سے پوچھیں جو صدیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہیں ان خیالات کااظہار ممتاز سماجی راہنما اور سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد تنویر نے یوم آزادی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بغیر جنگ لڑے آزادی مل گئی ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس آزادی کی قدر و قیمت کو پہچانیں اور نئی نسل کو تحریک آزادی کی مکمل کاوشوں سے آگاہ کریں آخر میں ڈاکٹر شاہد تنویر نے تمام عالم دین ،اساتذہ کرام اور دانش وروں سے آزادی کی نعمت سے آگاہی کیلئے اپنی اپنی سطح پر کاوشیں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

The post آزادی بہت بڑی نعمت ہے،ڈاکٹر شاہد تنویر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles