Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جنرل کونسلر حاجی محمود احمد ڈار کی یونین کونسل چک خاصہ میں سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،محمد شفیق

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)یونین کونسل چک خاصہ وارڈ نمبر 4کے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی محمود احمد ڈار کی یونین کونسل چک خاصہ میں سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،علاقہ کی عوام بخوبی آگاہ ہے کہ چونترہ کے علاقہ میں امیدوار برائے جنرل کونسلر حاجی محمود ڈار سے بہتر کم ہی کوئی نمائندہ دکھائی دیتا ہے،ان خیالات کااظہار محمد شفیق شریف جیولرز چک خاصہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے سماج کار کی جو پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک ورکر اور ممتاز سیاسی راہنما بھی ہے جو اہل علاقہ کے مسائل کو بخوبی جانتا ہے،اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہے،آئیے یونین کونسل چک خاصہ وار ڈ نمبر 4سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی محمود ڈار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ یونین کونسل کے بنیادی مسائل کو حل کروانے میں مدد گار ثابت ہو آج آپ کا حاجی محمود ڈار امیدوار جنرل کونسلر کو ووٹ دینے کا درست فیصلہ کل آپ کے مسائل کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔

 

The post جنرل کونسلر حاجی محمود احمد ڈار کی یونین کونسل چک خاصہ میں سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،محمد شفیق appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles